ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایرانی وزیر خارجہ کاآج دورۂ روس

ایرانی وزیر خارجہ کاآج دورۂ روس

Thu, 27 Oct 2016 15:07:34    S.O. News Service

تہران،27؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کل جمعے سے روس کا تین روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بتایا کہ جواد ظریف اس دوران اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے دو بدو ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ ان کی ملاقات شام کے وزیر خارجہ سے بھی ہو گی جبکہ ان تینوں وزرائے خارجہ کے مابین ایک اجلاس بھی ہو گا۔ ایران اور روس شامی صدر بشارالاسد کے حلیف ہیں اور شامی افواج کو مالی و عسکری تعاون مہیا کرنے میں ان دونوں ممالک کا کیلدی کردار ہے۔


Share: